( ایک نوجوان کا علامہ طباطبائی کی خدمت میں خط )
صراط طائمز
( اسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ )
مختصر بات یہ ہے کہ میں بیس سال کا جوان ہوں ، میرے خیال میں واحد آپ ہیں ، جو شاید میرے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ، میں جس ماحول میں زندگی گزار رہا ہوں ، ہوائے نفس ، امیدوں اور آرزوٴں نے مجھ پر اپنا تسلط قائم کر لیا ہے اور مجھے اپنا قیدی بنا رکھا ہے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ مجھے فرمائیں تاکہ میں جان سکوں کہ کون سے اعمال انجام دوں تاکہ میں اپنے نفس پر مسلط ہوں جاوٴں اور خوش بختی مجھ پر حکومت کرے ، میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سے نصیحت نہیں چاہتا کیونکہ دوسرے لوگ ناصح ہونے کے بہت دعویدار ہیں ، میں عملی طور پر دستور چاہتا ہوں ایک اور بات یہ بھی کہوں گا کہ راقم یہ خیال کرتا ہے کہ بالمشفیٰ اس سوال کا جواب نہیں مانگ سکتا کیونکہ مجھے شرم محسوس ہوتی ہے کہ میں آپ کا قیمتی وقت لے لوں میری آپ سے گزارش ہے کہ پدرانہ شفقت کے ساتھ جو آپ میرے لئے بہتر سمجھتے ہیں میری مدد فرمائیں اگر آپ کا جواب منفی ہو تو میری اس ناقص فکر کی ہنسی نہ اُڑائیں اور خُفیہ طور پر اس خط کو پھاڑ دیجئے گا اور مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں ،
شکر گزرار ہوں ٢٣ _ ١٠ _ ١٣۵۵
( علامہ طباطبائی کا جواب )
( السلام علیکم )
کامیابی کے لئے اور اس مقصد تک پہنچنے کی خاطر جو آپ نے صفحہ کی دوسری طرف لکھا ہے ، ضروری ہے کہ ہمت کریں ، توبہ کریں اور مراقبہ اور محاسبہ شروع کریں ، اس طرح ہر روز جب نیند سے جاگیں ، پختہ ارادہ کریں کہ جو بھی کام انجام دیں گے مرضی خدا کا لحاظ رکھیں گے ، پھر جب بھی کوئی کام انجام دینا چاہیں گے تو آخرت کے فائدے کو مدنظر رکھے گے ، چنانچہ اگر اس میں کوئی آخرت کا فائدہ نظر نہ آتا ہو ، تو آپ وہ کام انجام نہیں دیں گے ، خواہ کچھ بھی ہو اور اسی طرح رات تک یہ کام جاری رکھیں ، پھر سونے سے پہلے چار یا پانچ منٹ دن بھر جو کام انجام دیے ہیں اس پر فکر کریں اور ایک ایک کر کے سب پر نظر کریں ، جو کام خدا کی مرضی سے انجام پایا ہے شکر ادا کریں ، اور جہاں کہی خلاف ہوا ہے استغفار کریں ، اس کام کو ہر روز جاری رکھیں ، یہ طریقہ اگرچہ ابتدا میں مشکل ہے اور نفس کے ذائقہ میں تلخ ہے ، لیکن نجات اور فلاح کی کلید ہے ، نیز ہر شب اگر ہو سکے تو سورہ مُسبحات یعنی سورہ حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، اور سورہ تغابن کو پڑھیں اگر ایسا نہ کر سکیں تو صرف سورہ حشر کی تلاوت کریں ، پھر بیس دن کے بعد اپنے ان کاموں کے متعلق اپنی کیفیت بندے کے لئے تحریر کریں ، انشاءاللہ موفق ہوں گے ،
( والسلام علیکم )
( محمد حُسین طباطبائی )
ایک نوجوان کا علامہ طباطبائی کی خدمت میں خط
( ایک نوجوان کا علامہ طباطبائی کی خدمت میں خط )صراط طائمز( اسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ )مختصر بات یہ ہے کہ میں بیس سال کا جوان ہوں ، میرے خیال میں واحد آپ ہیں ، جو شاید میرے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں ، میں جس ماحول میں زندگی گزار رہا […]
مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1279
- پوسٹ کردہ بذریعہ: admin
- کوئی نظارہ نہیں۔
