39

سیرتِ امام حسن مجتبیؑ میں تربیت کی اہمیت

  • نیوز کوڈ : 1263
  • 18 March 2025 - 8:12
سیرتِ امام حسن مجتبیؑ میں تربیت کی اہمیت
صراط ٹائمز / تاریخِ اسلام کی محقق فاطمہ میری طایفہ فرد نے صراط ٹائمز کی صحافی سے گفتگو میں امام حسنؑ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا: کہ اہل بیتؑ کی تربیتی تعلیمات کو اپنانا ہماری ذاتی اور سماجی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ امام حسنؑ کی سیرت کا مطالعہ ہمیں خاندانی تربیت، برادرانہ تعلقات، اور معاشرتی اصلاح کے اصول فراہم کرتا ہے

صراط ٹائمز / تاریخِ اسلام کی محقق فاطمہ میری طایفہ فرد نے صراط ٹائمز کی صحافی سے گفتگو میں امام حسنؑ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا: کہ اہل بیتؑ کی تربیتی تعلیمات کو اپنانا ہماری ذاتی اور سماجی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ امام حسنؑ کی سیرت کا مطالعہ ہمیں خاندانی تربیت، برادرانہ تعلقات، اور معاشرتی اصلاح کے اصول فراہم کرتا ہے۔

برادری اور امام حسینؑ کا احترام

امام حسنؑ کے تربیتی اصولوں کا سب سے واضح پہلو ان کے اور امام حسینؑ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات میں نظر آتا ہے۔ محقق کے مطابق، امام حسینؑ جو اپنی عظمت اور جلالت میں بے مثال تھے، اپنے بھائی امام حسنؑ کا بے حد احترام کرتے تھے۔ اس سلسلے میں امام باقرؑ کا یہ قول ملتا ہے:

“ما کلّم الحسین بین یدی الحسن إعظاماً له”
(امام حسینؑ، امام حسنؑ کے احترام میں ان کے سامنے گفتگو نہ کرتے تھے)۔

یہ تعلیمات ظاہر کرتی ہیں کہ ایک مضبوط اور مثالی معاشرتی ڈھانچے کے لیے احترامِ بزرگ، بھائی چارہ اور اطاعت اہم عناصر ہیں۔

معاشرتی تربیت اور والدین کا کردار

محقق نے وضاحت کی کہ تربیت معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔ امام حسنؑ کی عملی زندگی میں ہمیں ایسے بے شمار واقعات ملتے ہیں جو ایک مثالی تربیتی نظام کے اصول فراہم کرتے ہیں۔

والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، امام حسنؑ نے شادی کے انتخاب میں تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور فرمایا:

“زَوِّجها من رجلٍ تقیٍ فإنّه إن أحبّها أكرمها وإن أبغضها لم يظلمها”
(اپنی بیٹی کی شادی پرہیزگار مرد سے کرو، کیونکہ اگر وہ اسے پسند کرے گا تو عزت دے گا، اور اگر ناپسند کرے گا تو ظلم نہیں کرے گا)۔

یہ قول ظاہر کرتا ہے کہ امام حسنؑ کے نزدیک ایک نیک اور دیندار شخص ہی بہترین شوہر اور بہترین والد ثابت ہو سکتا ہے۔

ماں کی شخصیت اور اس کا اثر

امام حسنؑ کے نزدیک ماں کی تربیت بچے کی شخصیت سازی میں سب سے بڑا عنصر ہے۔ معاویہ کے ساتھ ایک مناظرے میں امامؑ نے اخلاقی انحطاط کا سبب اس کی ماں “ہند” کی پست فطرت کو قرار دیا۔ اس کے برعکس، اہل بیتؑ کی پاکیزہ تربیت کو حضرت خدیجہؑ اور حضرت فاطمہؑ کی آغوش کا نتیجہ قرار دیا۔

تربیت میں تشویق اور حسنِ سلوک

امام حسنؑ کی سیرت میں تشویق، حوصلہ افزائی اور حسنِ سلوک کو خاص اہمیت حاصل تھی۔ انس بن مالک روایت کرتے ہیں:

امام حسنؑ کے ایک کنیز نے انہیں ایک پھول تحفے میں دیا۔ امامؑ نے فوراً اسے آزاد کر دیا۔ انس نے حیرت سے پوچھا:

“محض ایک پھول کے بدلے کنیز آزاد کر دی؟”

امام حسنؑ نے فرمایا:

“اللہ فرماتا ہے: ’جب تمہیں کوئی تحفہ دیا جائے تو اس کا بہتر جواب دو۔‘ اور آزادی اس کا بہترین جواب ہے”۔

یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ امام حسنؑ کی نظر میں شکرگزاری اور احسان کا بدلہ دینا بہترین تربیتی اصولوں میں شامل ہے۔

گھر میں درگزر اور بخشش

ایک دن امام حسنؑ کے خادم نے ایک سنگین غلطی کی اور سزا کے منتظر تھے۔ مگر خادم نے فوراً قرآن کی آیت پڑھی:

“والعافین عن الناس” (نیک لوگ دوسروں کو معاف کرتے ہیں)۔

امام حسنؑ نے مسکرا کر فرمایا: “میں نے تمہیں معاف کیا”۔

پھر خادم نے مزید کہا:

“والله يحبّ المحسنين” (اللہ نیکوکاروں کو پسند کرتا ہے)۔

امام حسنؑ نے فوراً فرمایا: “میں نے تمہیں اللہ کی راہ میں آزاد کیا”۔

یہ واقعہ رحم دلی، درگزر اور اعلیٰ اخلاقی تربیت کی بہترین مثال ہے۔

خاندانی خوشی اور دوستی کا کردار

امام حسنؑ فرماتے ہیں:

“مؤمن کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ راہِ ہدایت میں خوش و خرم رہتا ہے اور خواہشات سے پرہیز کرتا ہے”۔

اسی طرح، آپؑ نے اپنے بیٹے کو دوستی کے اثرات کے بارے میں نصیحت کی:

“بیٹے! کسی سے دوستی کرنے سے پہلے اس کے طور طریقے دیکھو۔ جب دوستی کرلو، تو درگزر، مدد، اور قربانی کو اپنا شعار بناؤ”۔

یہ تعلیمات معاشرتی اور خاندانی تربیت کے لیے راستہ متعین کرتی ہیں۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1263

ٹیگز

تبصرے