15

احکام فطرہ/ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی

  • نیوز کوڈ : 1371
  • 26 March 2025 - 23:37
احکام فطرہ/ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی

احکام فطرہ سوال1 :فطرہ کس وقت نکالنا چاہیے؟ جواب: عید الفطر کی رات غروبِ آفتاب کے وقت ۔ سوال2 : فطرہ کن افراد پر واجب ہے؟ جواب:جو شخص بالغ اور عاقل ہو فقیر نہ ہو کسی کا غلام نہ ہو اور بے ہوش بھی نہ ہو تو ضروری ہے کہ اپنے لئے اور ان لوگوں […]

احکام فطرہ

سوال1 :فطرہ کس وقت نکالنا چاہیے؟

جواب: عید الفطر کی رات غروبِ آفتاب کے وقت ۔

سوال2 : فطرہ کن افراد پر واجب ہے؟

جواب:جو شخص بالغ اور عاقل ہو فقیر نہ ہو کسی کا غلام نہ ہو اور بے ہوش بھی نہ ہو تو ضروری ہے کہ اپنے لئے اور ان لوگوں کیلئے جو اس کے ہاں کھانا کھاتے ہیں انکا بھی فطرہ دے ۔

سوال3 : فطرے کی مقدار کیا ہے ؟

جواب: (ایک صاع) جو تقریباً تین کلو بنتا ہے ۔

سوال4 : فطرہ کن چیزوں (غذاوں) کا نکالنا چاہیے؟

جواب:ان چیزوں (غذاوں ) کا جو اس کے شھر یا علاقے میں زیادہ استعمال ہوتی ہوں مثلاً گیہوں ، کہجور ، کشمش ، جو اور چاول انکی فطرے کی مقدار دے یا اگر کوئی انکی نقدی قیمت دے تو وہ بھی کافی ہے ۔

سوال5 : اگر کوئی بچہ غروبِ آفتاب سے پہلے بالغ ہو جائے یا دیوانہ عاقل ہو جائے یا فقیر غنی ہو جائے تو کیا ان پر فطرہ واجب ہے؟

جواب: جی ہاں ان پر فطرہ واجب ہے اور فقیر میں اگر وہ شرائط پائے جائیں جو ذکر کی گئی ہیں۔

سوال6: اگر عید الفطر کی رات غروبِ آفتاب کے بعد کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو جائے کیا اسکا فطرہ نکالنا واجب ہے؟

جواب:اس کا فطرہ دینا واجب نہیں ہے لیکن اگر غروبِ آفتاب سے پہلے پیدا ہو تو پہر دینا ضروری ہے۔

سوال7: جس شخص کا فطرہ کسی دوسرے شخص پر واجب ہو کیا وہ خود اپنا فطرہ نکال سکتا ہے؟

جواب: وہ خود نہیں نکال سکتا جس پر اسکا فطرہ واجب ہے وہ نکالے اگر وہ اسکا فطرہ نا دے تو خود اپنا فطرہ دے ۔

سوال8 : کیا سید کو فطرہ دیا جا سکتا ہے؟

جواب: سید کو فطرہ دینا جائز نہیں ہے ہاں البتہ سید اپنا فطرہ دوسرے سید کو دے سکتا ہے ۔

سوال9 : فطرہ کن افراد کو دینا چاہیے ؟

جواب: فطرہ مندرجہ ذیل شرائط رکھنے والے افراد کو فطرہ دینا چاہیے۔

۔ 1: شیعہ اثنا عشری ہو

۔ 2۔ لینے والا اسے حرام میں خرچ نہ کرے پس گناہ میں خرچ کرنے والے کو نہ دیا جائے اور احتیاط لازم کی بنا پر جو شخص نماز نہیں پڑھتا یا جو شراب پیتا ہے یا کھلے عام گناہ کرتا ہو اسے بھی فطرہ نہ دیا جائے۔

۔3: اس کا خرچ فطرہ دینے والے پر واجب نہ ہو ۔ (جیسے بیٹا اور بیوی وغیرہ )

۔ 4: سید نہ ہو

سوال10 : جن مہمان کا فطرہ دینا لازم ہے انکا شیعہ یا مسلمان ہونا لازمی ہے؟

جواب: لازم نہیں ہے کہ وہ مھمان شیعہ یا مسلمان ہو بلکہ سنی یا کافر بھی ہو تو اس کا فطرہ دینا واجب ہے
۔

بمطابق آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی مدظلہ العالی

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1371

ٹیگز

تبصرے