:سوال
کیا اسرائیلی کمپنیوں یا ایسی مصنوعات کا استعمال جائز ہے جو اسرائیل کو فائدہ پہنچاتی ہیں؟ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہای کا کیا فتویٰ ہے؟
:جواب از دفتر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی
اگر کسی مصنوعات کی خریداری سے غاصب صہیونی ریاست (اسرائیل) کو تقویت اور مالی امداد پہنچتی ہو تو اس کی خرید و فروخت اور استعمال جائز نہیں ہے۔
:جواب از دفتر رہبر معظم آیت اللہ خامنہای
ایسی مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال جو غاصب اسرائیلی حکومت کی تقویت یا مالی امداد کا سبب بنے، جائز نہیں ہے اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ ایسی چیزوں سے اجتناب کریں۔
