16

حدیث / کیسے امام زمانہ (عجل ) کے سپاہی بنیں

  • نیوز کوڈ : 1607
  • 21 April 2025 - 14:13
حدیث / کیسے امام زمانہ (عجل ) کے سپاہی بنیں

“جو شخص یہ چاہتا ہے کہ امام قائم (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کے اصحاب میں شامل ہو،

یہ حدیث کتاب الغيبة للنعماني، ص 200، باب 11، حدیث 38 میں نقل ہوئی ہے جس کا عربی متن اور ترجمہ ذیل میں مشاہدہ فرمائیں۔

:قَالَ الإِمَامُ جَعْفَرُ الصَّادِقُ (عَلَيْهِ السَّلَامُ)
“مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ الْقَائِمِ، فَلْيَنْتَظِرْ، وَلْيَعْمَلْ بِالْوَرَعِ، وَمَحَاسِنِ الْأَخْلَاقِ، وَهُوَ مُنْتَظِرٌ، فَإِنْ مَاتَ وَقَامَ الْقَائِمُ بَعْدَهُ، كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ أَدْرَكَهُ، فَاجْتَهِدُوا وَانْتَظِرُوا، هَنِيئًا لَكُمْ أَيُّتُهَا الْعِصَابَةُ الْمَرْحُومَةُ.”

:ترجمہ
:امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا

“جو شخص یہ چاہتا ہے کہ امام قائم (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کے اصحاب میں شامل ہو،
تو اُسے چاہیے کہ:

۔ انتظار کرے،

۔ تقویٰ اختیار کرے،

۔ اور اچھے اخلاق اپنائے،
جب وہ اس حال میں ہو کہ منتظر ہو (یعنی عملی منتظر)،
اگر وہ اسی حالت میں مر جائے اور امام (ع) اس کے بعد ظہور فرمائیں،
تو اُس شخص کو ویسا ہی اجر ملے گا جیسا اُن لوگوں کو ملے گا جو ظہور کے وقت امام (ع) کے ساتھ ہوں گے۔
پس محنت کرو اور انتظار کرتے رہو،
مبارک ہو تم پر اے رحم کی ہوئی جماعت!”

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1607

ٹیگز

تبصرے