مولانا سید یاور عباس
صراط ٹائمز / مولانا سید یاور عباس نے شب قدر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفاء آج کی رات سے اپنے نئے سال کا آغاز کرتے تھے اور پورے سال کی پلاننگ کرتے تھے دنیا کی بھی اور راہ خدا کی بھی۔
آپ نے مزید کہا اپنے مسئلے کو خدا کے سامنے رکھیں اور بار بار مانگیں اور یاد رکھیں ہنر مند فقیر زیادہ لے جاتا ہے۔آپ بھی اپنا ظرف بڑا کریں اپنے آپ کو نہ دیکھیں بلکہ خدا پر نگاہ کریں اور اس خدا سے بے پناہ مانگیں بے پناہ۔۔۔۔۔
مولانا نے مزید کہا صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اپنی سوسائٹی اور اپنے علاقے کے لئے اور اپنے عزیز رشتہ داروں کے لئے بھی دعا کریں۔
دعا کریں کہ شہید قاسم سلیمانی سے بھی بڑی شہادت نصیب فرما۔
دعاکریں کہ امام کے خیمہ سے نکال نہ دئیے جائیں۔
یاد رکھیں آج کی رات ایک بلینک چیک ہے آج کی رات خدا نے آپ کی قیمت لگانی ہے تو اپنے آپ کو کم پر نہ بیچیں۔
اگر آپ کے پاس فہرست نہیں ہے تو بنائیں آج رات کی فہرست کہ کیا کیا مانگنا ہے۔
صحیح فیصلہ کرنے کی قوت مانگیں یعنی بصیرت مانگیں خدا سے۔۔۔ ورنہ کوفہ کے لوگ مدد کرسکتے تھے لیکن بصیرت نہ ہونا امام کو شہید کرا دیتا ہے۔
امام سے اربعین مانگیں اور امام سے دستخط کرائیں آج کی ہی رات۔۔۔
